پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا،لطیف کھوسہ

6ستمبرکوالیکشن کمیشن میں بھرپوراندازمیں دلائل بھی پیش کریں گے ،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 10:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اورماہرقانون سردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا،6ستمبرکوالیکشن کمیشن میں بھرپوراندازمیں دلائل بھی پیش کریں گے ۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ،وفاقی وزراء کووضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن میں وہ اپنے دلائل پیش کریں گے،ہم اس کاجواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس لئے انہیں طلب کرنے کانوٹس جاری کیاکہ کمیشن کے سامنے اصل حقیقت رکھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس ایک غیرملکی مصدقہ دستاویزات ہے جوناقابل تردیدہے، پانامہ لیکس کی دستاویزات وزیراعظم نے تسلیم کرلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہئے ،ہم نے ساری عدالتوں سے کیسزمیں بریت حاصل کرلی ہے۔ نوازشریف ایک کیس دکھادیں جس میں انہوں نے عدالت سے بریت حاصل کی ہو ۔انہوں نے کہاکہ انصاف دلانے کیلئے پیپلزپارٹی پارلیمینٹ کے اندراورباہردباوٴڈالے گی۔