سعودی حکومت کا خام تیل کی کمپنی آرموکو کے 100 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اگست 2016 11:06

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مطابق آرموکو کے 5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ سعودی کمپنی آرموکو کا شمار دنیا کی پانچ بڑی خام تیل کی کمپنوں میں ہوتا ہے جس کے کْل اثاثوں کی مالیت 2 ہزار ارب ڈالر بنتی ہے۔ اس طرح کمپنی کے 5 فیصد شیئرز کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی کمپنی 100 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرے گی۔

اس سے قبل چینی کمپنی علی بابا نے 25 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے تھے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث سعودیہ عرب میں کئی افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جس کے لئے سعودی حکومت کچھ نہ کچھ کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں سعودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے تعمیر اور سیاحت کے شعبے میں بے تحاشا افراد کو روزگار ملا ہے۔