روس: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 6 شدت پسند ہلاک

جمعرات 18 اگست 2016 11:04

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء) روس کے شہر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں سپیشل فورسز کے ایک آپریشن میں 6 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق 4 شدت پسندوں کو سینٹ پیٹرز برگ کے ایک رہائشی علاقے میں ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے بعد شدت پسندوں نے ماسکو کے قریب ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :