پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے ، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، معین علی، جونی بیرسٹو، جوزبٹلر بھی سکواڈ کا حصہ گرین شرٹس کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے ، عمر گل کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ، اظہر علی قیادت کرینگے گرین شرٹس کے چند کھلاڑی وطن واپس آئینگے، پاکستان میں موجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لندن روانہ ہوں گے، کپتان مصباح الحق نمائشی میچ کھیلنے لندن سے ناروے جائیں گے آئر لینڈ کے ساتھ دو ون ڈے میچ 18 اور20 اگست ، انگلینڈ سے باقاعدہ سیریز 24اگست کو شروع ہوگی

بدھ 17 اگست 2016 10:43

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء) پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 15 رکنی مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہورہا ہے جب کہ انگلش سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے این مورگن اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، معین علی، جونی بیرسٹو، جوزبٹلر، لیام ڈاوٴسن، کرس جورڈن، عادل رشید ،جوئے روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے والی قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس آئینگے جب کہ پاکستان میں موجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لندن روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نمائشی میچ کھیلنے لندن سے ناروے جائیں گے جب کہ یونس خان اور اسد شفیق انگلینڈ میں چند روز قیام کریں گے جب کہ راحت علی، ذوالفقاربابر، سہیل خان اورعمران خان پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں طویل وقفے کے بعد فاسٹ بولر عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، بابراعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد ، محمد رضوان ، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں جب کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور، انورعلی، اسد شفیق، صہیب مقصود، ظفرگوھراورمحمد عرفان کو بھی ڈراپ کیا گیا۔

واضح ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دو ون ڈے میچ 18 اور20 اگست کو کھیلے جائیں گے