پانامہ لیکس معاملے پر نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان

نوازشریف کے خلاف کرپشن کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے خاموش نہیں بیٹھیں گے 3ستمبر تک جواب نہ آیا تو گوجرانوالہ اور لاہور سے مارچ شروع کریں گے، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 11:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے خاموش نہیں بیٹھیں گے،3ستمبر تک جواب نہ آیا تو گوجرانوالہ اور لاہور سے مارچ شروع کریں گے،گزشتہ روز چےئرمین عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بروز بدھ ٹی اوآرز کے معاملے پر اپوزیشن اجلاس ہوگا ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کبھی بھی ٹی او آرز کو تسلیم نہیں کریں گے،ٹی او آرز کے معاملے پر تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے،نوازشریف ان شور کمپنیوں کے مالک ہے،شیم روک کمپنی کے انکشاف ورلڈ بنک نے کی ہے اسکے مطابق پاکستان سے ساڑھے3لاکھ ڈالر کاشف قاضی کے نام پر بیرون ملک بھیجے گئے ہے،یہ ساڑھے3لاکھ ڈالر 1993ء میں بھیجے گئے اس کے ذکر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان حلفی میں ذکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے3ستمبر تک جواب نہیں دیا تو گوجرانوالہ اور لاہور سے مارچ شروع کریں گے،لاہور جاکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی پارٹی کی مقبولیت نہیں جتنی کہ تحریک انصاف کی ہے،مقبولیت اگر تحریک انصاف کی کم بھی ہوجائے تو پانامہ لیکس کے معاملے کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے،عوام غریب ہورہے ہیں،نیب کو شرم آنی چاہئے،15سال سے نیب بننے کے بعد کرپشن میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،نیب کا خود کہنا ہے کہ روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کا بیان(ن) لیگ کے حلقوں سے آ یا ہے،جنرل راحیل شریف نے پہلے اپنی ملازمت کی توسیع کی خبر کو رد کیا ہے