صوابی کے علاقے زیدہ میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کاحملہ ،ایس ایچ اوجاں بحق

اے ایس آئی محمدنعیم خان دوکانسٹیبلان اورایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا ،پولیس نے علاقے بھرمیں سرچ آپریشن شروع کردیا

منگل 16 اگست 2016 10:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء)زیدہ ضلع صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ زیدہ اصغرخان شہید جبکہ اے ایس آئی محمدنعیم خان دوکانسٹیبلان اورایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات زیدہ اورصوابی پولیس مشترکہ طورپر آپریشن کررہی تھی اس دوران زیدہ پرانا بازار میںآ پریشن کے دوران مسلح افرادنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تھانہ زیدہ کے ایس ایچ او اصغرخان ،اے ایس آئی محمدنعیم خان ،دوکانسٹیبلان ذوالفقار ،مرتضیٰ اورایک راہگیر بچہ جہانگیر زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ اواصغرخان اوراے ایس آئی محمدنعیم خان شدیدزخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کردیاگیا جہاں رات سوادس بجے ایس ایچ او اصغرخان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بساجبکہ دیگرزخمیوں باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور ہسپتال میں داخل کردیاگیا۔پولیس نے علاقہ بھرمیں سرچ آپریشن شروع کردیاپولیس کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ملزمان کے نام سامنے نہ آسکے

متعلقہ عنوان :