’شامی شہر حلب کے لیے روس امریکا مشترکہ فوجی آپریشن قریب تر‘، ماسکو حکومت

منگل 16 اگست 2016 10:52

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )روس اور امریکا عنقریب شامی شہر حلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک مشترکہ فوجی آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ روسی خبر رساں اداروں نے یہ بات روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے حوالے سے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر دفاع کا یہ بیان اس لیے حیران کْن ہے کیونکہ روس اور امریکا شامی تنازعے میں مختلف فریقوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

شوئیگو کے مطابق یہ مشترکہ آپریشن صرف حلب تک محدود ہو گا اور اس کا مقصد اس شہر میں امن لانا ہے تاکہ لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ شوئیگو کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس شہر میں سات لاکھ شہری رہ رہے ہیں۔ حلب پر قبضے کے لیے محصور باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں حال ہی میں باغیوں کو چند کامیابیاں ملنے کی خبریں آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :