عراقی پارلیمان نے بالآخر پانچ نئے وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی

منگل 16 اگست 2016 10:51

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )عراقی پارلیمان نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر پانچ نئے وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے تیل، ٹرانسپورٹ، اعلیٰ تعلیم، تعمیر اور ہاوٴسنگ اور آبی وسائل کے لیے وزراء نامزد کیے تھے، جن کی منظوری پارلیمان نے دینا تھی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز عراق کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی پارلیمانی کارروائی کی فوٹیج میں قانون سازوں نے وزارت برائے تجارت کے لیے العبادی کا تجویز کردہ نام مسترد کر دیا۔