جرمن حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق مرکزی بینک کی تجویز مسترد کر دی

منگل 16 اگست 2016 10:51

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )جرمن حکومت نے ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے سن 2060ء تک ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 69 برس کرنے سے متعلق تجویز مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمنی کے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ برلن حکومت کو ملک میں رائج پینشن اور سماجی بہبود کے نظام کی بقا کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا ہو گا۔ جرمنی میں آج کل ریٹائرمنٹ کی عمر لگ بھگ 65 برس ہے۔ جرمن حکومت کا تاہم منصوبہ ہے کہ سن 2029 تک ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 67 برس کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :