روس نے بحیرہء روم میں فوجی مشقیں شروع کر دیں

منگل 16 اگست 2016 10:51

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )روس نے پیر کے روز بحیرہء روم کے مشرقی حصے میں بحری فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ روسی بیان کے مطابق ان مشقوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی اور ان کا مقصد بحری حربی صلاحیتوں کی جانچ ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا ایک لڑاکا یونٹ براہ راست فائرنگ اور حملے جیسی صورت حال کے تناظر میں مشقیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :