بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

منگل 16 اگست 2016 11:01

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء ) بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔پاکستان کی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع آج اپنا جنم دن منارہے ہیں، اس موقع پر گلوکار نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک بھارتی کے طور پر ہندوستان کی آزادی اور اپنا جنم دن ایک ساتھ مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار عدنان سمیع 15 اگست کو اپنی43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، پانچ سال کی عمر سے پیانو پر برق رفتاری سے انگلیاں چلانے والے عدنان سمیع خان پندرہ اگست انیس سو تہتر کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے، عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز، اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی شہریت ترک کرکے گزشتہ دنوں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کو دس سال کی عمر میں لندن میں آرڈی برمن کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران آشا بھوسلے نے عدنان کا ٹیلنٹ بھانپ کر انہیں موسیقی کو کیریئر بنانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ عنوان :