2018ء تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ،حکومت

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی بڑھایا جائے گا فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی جلد شروع کیا جائے گا ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس منصوبے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس کا نوٹس لیا جارہا ہے 1995ء سے ملک میں نئے سرکاری مکانات بنانے پر پابندی عائد تھی جسے حالیہ دور میں اٹھایا گیا ہے وزارت نے نئے سرکاری مکانات کی تعمیر کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کی جاتی ہے ، عابد شیرعلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دورا ن اظہا خیال سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمانی کی وزیراعظم پاکستان کیلئے اعلان کردہ کسان پیکج پر شدید تنقید #/h#

منگل 16 اگست 2016 10:58

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ 2018ء تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ، وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی بڑھایا جائے گا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی جلد شروع کیا جائے گا ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس منصوبے کی معتدد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس کا نوٹس لیا جارہا ہے 1995ء سے ملک میں نئے سرکاری مکانات بنانے پر پابندی عائد تھی جسے حالیہ دور میں اٹھایا گیا ہے اور وزارت نے نئے سرکاری مکانات کی تعمیر کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کی جاتی ہے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمانی نے وزیراعظم پاکستان کیلئے اعلان کردہ کسان پیکج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف پنجاب کے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے دیئے گئے مگر بلوچستان اور سندھ کے کسان وزیراعظم پیکج سے محروم رہے ہیں سوموار کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ بھارت 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی اصل روح پر عمل نہیں کررہا ان کے آف ریور پر بجلی کے پاور اسٹیشن لگانے کی اس معاہدے میں اجازت ہے تاہم بھارت کی جانب سے ڈیم بنا کر پانی روکا جاتا ہے پندرہ دن سے زیادہ اس معاہدے کے مطابق بھارت پانی نہیں روک سکتا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے طریقہ کار کے تحت اپنے مقدمہ کو لڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق رجب علی خان بلوچ نے بتایا کہ سیڈ ترمیمی ایکٹ 2015ء نافذ ہوچکا ہے پلانٹ بریڈز رائٹس ایکٹ قائمہ کمیٹی سے منظور ہوچکا ہے ابھی تک سیڈ کے مقامی پیداوار میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی پانچ سال میں سیڈ کی نئی وارائٹی متعارف کرائی گئی ہے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے سوال پر سپیکر نے ہدایت کی کہ انہوں نے سنجیدہ الزام عائد کیا ہے اس پر تفصیل لے کر آگاہ کیا جائے اس کے جواب میں رجب علی خان نے بتایا کہ پاسکو نے ہمارے دور میں چاول کی خریداری نہیں کی گزشتہ دور میں پاسکو کے ذریعے چاول خریدا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم پاسکو کے ذریعے خریدی ہے اگر کسی کاشتکار کی طرف سے اس کی ادائیگی نہ ملی ہو تو وہ آگاہ کریں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے کسان پیکج کے تحت پچاس فیصد وفاق اور پچاس فیصد صوبوں نے دینا تھا جس صوبے نے ان کا حصہ دیا ہے اس پر فوراً وفاق نے پیسے دے دیئے پنجاب میں یہ کام ہوا ہے سندھ اور دیگر صوبوں میں فوری طور پر حج پیکج پر عملدرآمد ہونا چاہیے نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈی اے بی ہم باہر سے درآمد کرتے ہیں یوریا یہاں بنتا ہے ہائی برڈ بیج کے نقصان دہ ہونے بارے ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی ۔

بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزارت مکانات و تعمیرات کے پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی نسیم نے بتایا کہ گزشتہ سال 58.6 ملین امداد ملی ہے ہمارے پاس 57ہزار 947 ر ہائشی یونٹس ہیں جو رقم ہاؤسنگ یونٹوں کے لئے رکھی ہے 1995ء کے بعد نئی رہائش گاہوں کی تعمیر پر پابندی ہے ہم نے جامع سمری بنا کر وزیراعظم کو ارسال کی ہے ہم ن تجویز دی ہے کہ پرانے گھروں کو فلیٹس میں تبدیل کیا جائے اس سمری کی منظوری کے فوری بعد اس پر عملدرآمد کرینگے ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کم آمدنی والوں کیلئے اپنا گھر سکیم رجسٹرڈ ہوگئی ہے جگہ کا مسئلہ ہے پنجاب سے دو اور کے پی کے سے دو جگہیں مختص ہوئی ہیں وزارت خزانہ سے رقم ملنے کے بعد اس کو شروع کردینگے اسی وجہ سے اس میں تاخیر ہے ۔

عائشہ سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ اجمل نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور پر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا اگر کہیں کوتاہی یا کمی ہے تو آگاہ کریں ۔ یوٹیلٹی سٹوروں کے لئے فوڈ انسپکٹر نہیں ضلعی حکومتوں کے لوگ اور ہماری فیلڈ فورسز چیک رکھتی ہیں زائد المعیاد کوئی چیز ممکن ہی نہیں یہاں ہو اسپیکر نے بتایا کہ وقفہ سوالات کے لئے سوالوں کی قرعہ اندازی تبدیل شدہ طریقے کے مطابقے آج منگل کو ہوگی یہ قرعہ اندازی دو بجے رکھی ہے اس کیلئے منگل کو دوپہر بارہ بجے تک سوال پوچھے جاسکتے ہیں آئندہ سیشن غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کے ایک دن پہلے قرعہ اندازی کے ذریعے سوالات کا انتخاب کیا جائے گا عائشہ سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مکانات نے بتایا کہ وزارت قانون اور دیگر وزارتیں مل کر قانون بنا رکھے ہیں غلط کام کرنے والوں کو سزا مل سکے گی اس سے بہتری آئے گی انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں بیس سال بعد سرکاری یونٹس پر پابندی اٹھائی ہے کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی تجویز وزیراعظم کو ارسال کردی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی شکایت ہے تو آگاہ کریں اس کی تحقیقات کرائینگے انہوں نے بتایا کہ موثر تعمیرات کے لئے وزارت تعمیرات نے دیگر داروں سے متعلق 2007ء میں بلڈنگ کوڈ وضع کئے ہیں یہ پورے پاکستان میں نافذ العمل ہیں ہم اپنے ادارے کے تحت بنائی جانے والی عمارتوں پر ان پر عملدرآمد کراتے ہیں ۔

ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر درشن نے بتایا کہ ہیلتھ انشورنس کے تحت ہر صوبے میں چار اضلاع پر ریجن کے دو اور اسلام آباد شامل ہے جہاں ہر سہولت دی جارہی ہے اس میں صوبوں کا حصہ بھی ہے انہوں نے بتایا کہ باجوڑ میں اعدادوشمار جمع کئے جارہے ہیں وہاں بھی جلد نافذ ہوگا صحت پروگرام کے لئے ڈیٹا ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ سے لیا ہے اس کے لئے اضلاع کا انتخاب صوبوں کی جانب سے ڈیٹا فراہم کرنے پر ہوتا ہے ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں پولیو کے وائرس پر قابو پانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے تاہم ابھی تک پاکستان پولیو فری ملک قرار نہیں دیا جاسکتا ہم پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں دو ہزار سولہ میں ابھی تک تیرہ کیس سامنے آئے ہیں دو ہزار پندرہ میں انتیس کیس سامنے آئے دو ہزار اٹھارہ تک پاکستان کو پولیو فری بنانا وزیراعظم کا ویژن بھی ہے اس میں کامیاب ہوجائینگے ٹی بی ، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر پروگراموں پر موثر عملدرآمد ہورہا ہے نسیم حفیظ پائینزئی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی و بجلی نے بتایا کہ نوشہرہ میں 220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن بنانا ہے ایک ارب روپے موجود ہیں تاہم اراضی نہ ملنے کی وجہ اس میں مشکلات ہیں چکدرہ میں کام شروع ہو تاہم ایک ایم پی اے عدالت چلا گیا اور کام رکا ہوا ہے چار سدہ گرڈ اسٹیشن کے لئے 34کروڑ روپے صوبائی حکومت کے اکاؤنٹ میں اٹھائی سال قبل منتقل کردیئے تھے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے چھ منصوبوں کے لئے آٹھ کروڑ انیس لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا ہے جس میں ترسلی لاگین اور بجلی کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب شامل ہے