وفا ق کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ورجن آئی لینڈ اور پانامہ طرز پر سرمایہ کاری کی سہولت دینے کا فیصلہ

ایکسپورٹ پروموشن زونز میں آف شور کمپنیاں بنانے کی اجازت دی جائے گی

منگل 16 اگست 2016 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء)وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ورجن آئی لینڈ اور پانامہ کی طرز پر سرمایہ کاری کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ایکسپورٹ پروموشن زونز میں آف شور کمپنیاں بنانے کی اجازت دی جائے گی سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کمپنیز بل 2016 کے مسودے میں ایکسپورٹ پروموشن زونزکے حوالے سے مراعاتی پیکیج شامل کیا ہے جس کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری روٹ پر قائم کیے جانے والے اکنامک زونز کو سہولت دی جائے گی اس قانون کے تحت سرمایہ کاروں سے ذرائع آمدن بارے وضاحت سے مستثنیٰ رکھا جائیگاذرائع نے مزید بتایا کہ انکی آمدن ، ٹیکس تفصیلات اور کاروبار سے متعلق تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کروائی جائیگی یہ سہولت صرف مغربی روٹ پر قائم ہونیوالے اقتصادی زونز تک ہی محدود ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلیے یہ سہولت متعارف کروائی جائیگی۔ ان کمپنیوں اور سرمایہ کاری سے متعلق صرف ٹیکس اتھرٹیز ہی معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی۔ جلد ہی س حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کر رہی ہے برطانیہ، پانامہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے سرمایہ کاروں کے فائدہ کے لیے آف شور کمپنیاں بنانے کی اجازت دے رکھی ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاری فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں ماہرین کے مطابق آف شور کمپنیاں بنانا جرم نہیں ہے بلکہ ایسے لوگ جن لوگوں نے اپنے ممالک میں ٹیکس چوری کی ہے ان کے لیے آف شور کمپنیاں بنانا جرم ہے

متعلقہ عنوان :