محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کر دی

پیر 15 اگست 2016 10:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کر دی ہے،جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین نے کہا ہے کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ڑوب ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 28، دیر 06، کشمیر، گڑھی دوپٹہ 27،بلوچستان:ڑوب 19، گلگت بلتستان: بگروٹ01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین 44، نوکنڈی، تربت، دادو، سکھر42ڈگری اور آج لاہور میں کم سے کم 27، کراچی 28، اسلام آباد 25، پشاور 26، کوئٹہ اور چترال میں 19جبکہ گلگت اور ہنزہ میں 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :