لاہور میں تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا

پیر 15 اگست 2016 10:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں تاریخ کے سب سے بڑے پرچم کو لہرا دیا گیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں لہرایا جانے والا قومی پرچم جسے نشان پاکستان کا نام دیا گیا ہے اس کی اونچائی 192 فٹ ہے۔ اس سے قبل اتنے بڑے پرچم کو نہیں لہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فورٹریس سٹیڈیم میں شہریوں کے لئے فورٹریس سٹیڈیم کو کھول دیا گیا ہے۔ شہری اپنی فیملیز کے ساتھ پرچم کے لہرانے کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانے میں کوشاں ہیں۔ پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنانے والے شہریوں کو ایک کثیر تعداد فورٹریس سٹیڈیم میں جمع ہو گئی۔ اس سے قبل اتنا بڑا پرچم لہرانے کی کوئی تاریخ موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :