کسانوں اور انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی حمایت اور فنڈنگ جاری رہے گی، برطانوی وزیر خزانہ

پیر 15 اگست 2016 10:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) برطانوی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کسانوں ، یونیورسٹیوں اور انفراسٹرکچر پروجیکٹس کے لئے یورپی یونین فنڈنگ کا ساتھ دے گی اور اس کو مثالی بنائے گی۔ یہ اقدام یورپی یونین سے انخلاء کے بعد پہلی دفعہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ فلپ نے کہا ہے کہ یہ وعدہ اور عزم ہے کہ غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کر ے گیجو انخلا کی ووٹنگ کے بعد پیدا ہوئی اور اس نئے اقدام پر 4.5ارب پاؤنڈ سالانہ خرچ ہو گا۔ یہ وعدہ 2020ء تک زرعی منڈی اور سرمایہ کاری پروجیکٹس پر لاگو ہو گا۔