کانگو میں باغیوں کا حملہ، 30افراد ہلاک

پیر 15 اگست 2016 10:43

برازویلے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)عوامی جمہوریہ کانگو میں باغیوں کی ایک تازہ کارروائی کے نتیجے میں کم ازکم تیس افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی کانگو میں یوگینڈا کے باغی گروہ ’اے ڈی ایف‘ نے گزشتہ شب بینی میں حملہ کر دیا۔ اس کارروائی کو ان باغیوں کا کانگو میں اب تک کا کسی ایک دن میں خونریز ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :