سوئٹزرلینڈ: ٹرین حملے میں چھ افراد زخمی

پیر 15 اگست 2016 10:43

زیورچ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)سوئٹزرلینڈ میں ریل گاڑی پر سوار شخص نے ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگانے کے بعد مسافروں پر چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔یہ واقعہ ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ستائس سالہ سوئس شہری ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ٹرین کے ڈبے میں ایک آتش گیر مادہ گرانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

حملہ آور خود بھی اس حملے میں زخمی ہوا اور اسے بھی اس واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے ٹرین کو ایک لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ ٹرین شمال مشرقی سوئٹزرلینڈ کے علاقے سینٹ گیلن میں واقع شہروں بچس اور سینوالڈ کے درمیان چلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :