امریکہ ریاست لوزیانہ میں موسلا دھار بارشیں ، ہنگامی صورت حال کا اعلان

پیر 15 اگست 2016 10:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ہفتے کے روز گورنر، جان بیل ایڈورڈس نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔شدید سیلاب کے باعث جنوب مشرقی لوزیانہ میں، جس میں نیو اورلینز بھی شامل ہے، سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ برساتی پانی سے دو لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں، جب کہ نیشنل گارڈ کے دستوں نے کہا ہے کہ اْنھوں نے ہفتے کی شام 1000 سے زائد افراد کو بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کا ایک بڑا رقبہ پچھلے اتوار سے سیلاب کی زد میں ہے۔ مسی سیپی اور الابا میں بھی شدید موسلہ دھار بارشیں ہوتی رہی ہیں، جس طوفانی نظام کے باعث پورے علاقے کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے یا تھپ پڑا ہے۔ پانی کے تیز بہاوٴ کے نتیجے میں کاریں بہہ گئی ہیں اور کم از کم 18 پہیوں والا ٹرک ہائی وے سے نیچے گر پڑا ہے، جب کہ کئی لوگوں نے گھر خالے کر دیے ہیں۔بیٹن روج کے قریب، جو لوزیانہ کا دارلحکومت ہے، اہل کاروں نے بتایا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے 150 افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :