احتساب ریلی میں شامل ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا

اتوار 14 اگست 2016 12:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں شامل ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم ایک ٹرک میں تھا جو ریلی کا حصہ تھا، جنریٹر کی ہیٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور سسٹم جل گیا، فائر بریگیڈر کے عملے نے فوری طور پر آگ کو بھجا دیا مگر ساؤنڈ سسٹم میں پانی داخل ہو گیا اور سسٹم مکمل ناکارہ ہو گیا، بعدازاں تحریک انصاف کی ریلی کے لیے متبادل ساؤنڈ سسٹم منگوایا گیا۔