مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل

اتوار 14 اگست 2016 12:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء ) وفاقی وزارت مذہبی امورنے مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل کردی۔قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں اوراس کے بعد ماڈل کے قتل نے مفتی عبدالقوی کوکہیں کا نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

ماڈل کے ساتھ سیلفیاں اوروڈیو منظرعام پرآنے کے بعد پہلے ان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت ختم کی گئی تاہم اس کے بعد بھی ان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیِں، وفاقی وزارت مذہبی امورنے اب مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی تاحکم ثانی معطل کردی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے رکنیت منسوخی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس پر چند روزبعد عملدرآمد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :