وزیراعلی سندھ سید نے محکمہ اینٹی کرپشن کومتحرک کردیا

صرف تین روز میں 16چھاپے ،11افرادکوحراست میں لے لیا گیا

اتوار 14 اگست 2016 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء)وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کومتحرک کردیاہے صرف تین روزمیں محکمہ اینٹی کرپشن نے16چھاپے مارکر11افرادکوحراست میں لیاہے اوربڑی تعدادمیں ریکارڈتحویل میں لیاہے چیئرمین اینٹی کرپشن کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات،محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم کے ضلعی دفاترپرچھاپوں کاسلسلہ تیزہوگیاہے کراچی میں ڈی ایم سی ملیر،ڈی ایم سی ایسٹ اورڈی ایم سی ویسٹ کاریکارڈتحویل میں لے کرڈی ایم سی ملیرکااکاؤنٹنٹ بابولال گرفتارکیاگیاہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھی چھاپہ مارکرریکارڈتحویل میں لیاگیاہے لاڑکانہ،نوشہروفیروزاورکامشورومیں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی سندھ نے واضح احکامات دیے ہیں کہ ہرصورت میں مالی بے قاعدگیوں میں ملوث افسران کونہ بخشاجائے کیونکہ گوڈگورننس کاایک ہی طریقہ ہے کہ افسران مالی بے قاعدگیاں نہ کریں اپناکام بروقت کریں اورکام کامعیاربہترکریں۔

متعلقہ عنوان :