اوور سیز کمیشن ساہیوال کا امریکہ میں مقیم پاکستانی کی جائیداد فروخت کرنیوالے محکمہ مال کے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بیرون ملک مقیم18 پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ گروپ کا قبضے ختم کرائے جائیں

اتوار 14 اگست 2016 12:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے اوور سیز کمیشن قائم کر دیا ہے تاکہ ان کی مشکلات پر فوری قابو پایا جا سکے ۔ انہو ں نے یہ بات ڈی سی او آفس ساہیوال میں اوور سیز پاکستانی کمیشن کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک 19پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئی ان درخواستوں میں زیادہ تر ان کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کے متعلق تھی جس پر محکمہ مال کے افسروں کو قبضے ختم کرانے کا حکم دیا گیا جبکہ امریکہ میں مقیم خالد چوہدری کی طرف سے محکمہ مال کے عملے کی طرف سے خالد چوہدری کی 50کنال اراضی جعل سازی سے فروخت کردی جس پر صوبائی اوور سیز کمیشن نے محکمہ مال کے ذمہ دار افسروں کے خلاف انکوائری کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

دیگر درخواستوں پر تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی کے جن کے رشتہ داروں سے اراضی کی تقسیم کے متعلق شکایات ہیں اس کے ازالہ کے لیے تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جائے کیونکہ لینڈ ایکٹ 2012میں اراضی کی تقسیم کا قانون آچکا ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے ۔ جبکہ لنکا شائر میں مقیم ایک پاکستانی سمیعہ علی کی درخواست پر اس کی 50کنال اراضی پر ناجائز قبضہ فی الفور ختم کرایا جائے اور پولیس کے ذریعے ان احکامات پر محکمہ مال کاروائی کرے ۔

اجلاس میں موجود ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن افسر شوکت کچھی اور ڈی پی او عاطف اکرام کو ہدایت کی گئی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور قبضہ گروپوں کی گرفتاریاں کریں اور عملدرآمد کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوبائی اوور سیز کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :