پاکستان کے دشمن کو سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا، اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، میجر جنرل بلال اکبر

قوم متحد ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،ڈی جی رینجرز کا دوسری بین الاقوامی سہ روزہ آباد ایکسپو کے سیمینار سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 12:23

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کو سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا، اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن قوم متحد ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ دوسری بین الا قوامی سہ روزہ آباد ایکسپو کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آباد تعمیراتی شعبہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اس کا کردار قابل تحسین ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ قیام امن سے کاروباری حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت جی ڈی پی پر دو اعشاریہ پانچ فیصد حصہ دے رہی ہے لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ صنعت شدید مسائل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

محسن شیخانی نے کہا کہ آباد ایکسپو نے ثابتکردیا کہ تعمیراتی شعبہ عوام کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدیدیت کے اس دور میں آباد نے ملک کو نئی طرز تعمیر سے روشناس کرایا ہے۔ آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے کہا کہ آج آباد ایکسپو کے آخری روز یوم آزادی شایانشان انداز سے منایا جائے گا۔ ایکسپو نمائش دوہزار سولہ کے دوسرے روز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمائش کے چھے ہالز میں بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے علاوہ ریئل اسٹیٹ شعبہ اور تعمیراتی صنعت سے منسلک سو سے زائد شعبوں کی معروف کمپنیوں کے اسٹالز پر عوام کا جم غفیر نظر آیا۔ آباد ایکسپو دوہزار سولہ کے دوسرے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر وائس چیر مین عارف جیوا اور وائس چیرمین رضوان آڈھیا نے کہا کہ آباد نے عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔

ہر سال آٹھ لاکھ گھروں کی قلت ہے جو گزرتے واقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اگر اس خلاء کو پر نہ کیا گیا تو تعمیراتی صنعت میں بحران کا شکار ہوگی۔دونوں رہنماؤں نے قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتحاد و اتفاق ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد تعمیراتی انقلاب کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

چیر مین صدرن ریجن آباد آصف سم سم نے کہا ہے کہ دوسری آباد ایکسپو کے انعقاد میں پیٹرن انچیف محسن شیخانی کی سرپرستی میں ٹیم آباد نے بھر پور کام کیا جس کا صلہ عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت اور اس نمائش میں کامیابی کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مسائل حل کرے تو آباد سے جڑی تعمیراتی صنعت شہر شہر قریہ قریہ خوبصورت بنانے کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے پیش کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :