لاہور میں سیکیورٹی فورسزکا کومبنگ آپریشن، 2 دہشتگردوں سمیت 11مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد،آئی ایس پی آر

اتوار 14 اگست 2016 12:18

لاہور/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )لاہور کے علاقے شاہدرہ برکت ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسزنے کومبنگ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 11مشتبہ افراد کو گرفتار کر کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آ ئی ایس پی آر ) کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ برکت ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس دوران 2دہشت گردوں سمیت 11مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے ۔