مہاجرین کے لیے ملازمتیں، میرکل کی نئی کوشش

اتوار 14 اگست 2016 12:39

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )جرمنی میں مہاجرین کے انضمام اور ان کی مرکزی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے چانسلر انگیلا میرکل نے آئندہ ماہ ملکی کاروبای اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک ملاقات طلب کی ہے۔ یہ ملاقات ستمبر کے وسط میں میرکل کے دفتر میں ہو گی۔

(جاری ہے)

چانسلر میرکل ملکی سطح پر پائے جانے والے چوٹی کے مینیجرز اور کاروباری افراد سے یہ جاننے کی کوشش کریں گی کہ مہاجرین کو جرمن روزگار کی منڈی کا حصہ کس طرح بنایا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں یہ کمپنیاں کیا مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ چانسلر میرکل پچھلے تین ہفتوں سے گرمیوں کی چھٹیوں پر تھیں اور پیر پندرہ اگست سے دوبارہ اپنی روز مرہ کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔