انسانی ڈھال: داعش نے سینکڑوں مغوی شامیوں کو رہا کر دیا

اتوار 14 اگست 2016 12:39

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )عسکریت پسند تنظیم داعش نے شمالی شام میں انسانی ڈھال کے طور پر اغوا کردہ قریب دو ہزار شہریوں میں سے سینکڑوں رہا کر دئیے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے مطابق ان شہریوں کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے پسپا ہوتے ہوئے جہادیوں نے شمالی شام میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کی خاطر اغوا کیا تھا۔

دریں اثناء امریکی اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے جنگجووٴں کے خلاف جاری لڑائی میں مقامی فورسز نے کئی علاقوں میں جہادیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شامی شہر منبج کے ایک بڑے حصے پر شامی ڈیموکریٹک فورسز نے قبضہ کر لیا ہے تاہم کچھ مقامات پر شدت پسند اب بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :