ترکی کا امریکا کو گولن کی حوالگی کے لیے مراسلہ

اتوار 14 اگست 2016 12:39

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )انقرہ حکومت نے آج واشنگٹن کو امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے سرکاری طور پر درخواست ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رواں ہفتے ترکی نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر متحدہ امریکا نے پینسیلوینیا میں مقیم خود ساختہ جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو امریکا اپنی ایک ایک اہم اتحادی ملک کو کھو سکتا ہے۔ انقرہ حکومت، مذہبی رہنما گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے تاہم فتح اللہ گولن نے پندرہ جولائی کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :