یورپی یونین کی امداد سے چلنے والے شعبے متاثر نہیں ہوں گے، برطانیہ

اتوار 14 اگست 2016 12:39

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )برطانوی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی زراعت، اعلیٰ تعلیم اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کے لیے مختص کی جانے والی رقم، یورپی یونین کی جانب سے اس مد میں ملنے والی فنڈنگ سے کم نہیں ہو گی۔برطانوی وزیر خزانہ نے بریگزٹ سے پہلے مختص فنڈز یورپی یونین سے اخراج کے بعد بھی جاری رکھنے کی توثیق کی ہیبرطانوی حکومت نے اعلان متعلقہ شعبوں کو کسمپرسی کی حالت میں اکیلے چھوڑ دیے جانے کے عوامی خدشات دور کرنے کے لیے کیا ہے۔

برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ میں غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے سالانہ قریب چار اعشاریہ پانچ بلین پاوٴنڈ درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ بندی زرعی فنڈز کے منصوبوں پر سن 2020 تک لاگو ہو گی جبکہ تعمیر اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں رواں برس کے موسم خزاں سے پہلے تک کے دستخط شدہ منصوبوں پر لاگو ہو گی۔

اس کا اطلاق یونیورسٹیوں میں سن 2020 تک جاری تحقیق اور ایجاد کے پراجیکٹس پر بھی ہو گا۔ برطانوی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا، ”ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ملک بھر کے اسے بہت سے تعلیمی ادارے جنہیں یورپی فنڈنگ موصول ہوتی ہے یا وہ اس کے منتظر ہیں ، مستقبل میں بھی رقوم ملنے کی بارے میں یقین دہانی چاہتے ہیں۔“ برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ نے مزید کہا، ”یہی وجہ ہے کہ میں اس سال خزاں تک چلنے والے تعمیر، سرمایا کاری اور تحقیق سے متعلق شعبوں میں بریگزٹ سے پہلے مختص فنڈز یورپی یونین سے اخراج کے بعد بھی جاری رکھنے کی توثیق کرتا ہوں۔

“برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے یورپی بلاک سے اخراج کے عمل کا آغاز نہیں کیا جائے گاان منصوبوں پر آنے والی لاگت فنڈز کے لیے دی جانے والی درخواستوں کے حجم اور برطانیہ کے باضابطہ طور پر یورپی یونین چھوڑنے کے ٹائم شیڈول پر منحصر ہے۔ برطانیہ میں تیئس جون سے پہلے برطانیہ کے یورپی بلاک میں شامل رہنے کے حامیوں نے زراعت اور تحقیق جیسے کلیدی شعبوں میں حاصل ہونے والے فوائد کو اجاگر کیا تھا۔ تاہم بریگزٹ کے حامیوں کا موٴقف تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں کسی بھی مالی نقصان کو ان پیسوں سے پورا کیا جا سکتا ہے جو برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو امداد کی مد میں دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :