ضلعی عدالت میں سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اتوار 14 اگست 2016 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سول جج رضوان الدین نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلانے والے دو ملزمان چوہدری محمد مشتاق اور حصیب احمد کے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کی دوران ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے تفتیش آفسر سب انسپیکٹر محمد رضا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ڈائریکٹر جنرل سی آئی پی ڈبلیو اے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سیڈکوائر نثار احمد کی شکایات پر کارروائی کی گئی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں جن میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے سینئر ججز شامل ہیں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کیا اور ان کی تضیک کی ہے، ملزمان کو 9اگسٹ کو گرفتار کیا گیا ہے اور دوران ریمانڈ انکے قبضے سے الیکٹرانک اور ڈیجٹل آلات برآمد ہیں، لحاظہ ان سے مزید تفتیش کے لیے انکا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :