جہلم،سامیہ شاہدقتل کیس کامرکزی ملزم شکیل گرفتار

عبوری ضمانت خارج،والدشاہداورشکیل چارروزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے سامیہ میری بیوی تھی غیرت میں قتل کیا،شکیل کااعتراف جرم

اتوار 14 اگست 2016 12:58

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء)سامیہ شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم شکیل عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار،والد شاہد اور شکیل چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، مرکزی شکیل کا اعتراف جر م سامیہ میری بیوی تھی غیرت میں قتل کیا تھا تفصیلات کے مطابق سامیہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم شکیل کو ضمانت قبل ازگرفتاری کی تاریخ پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج ہو نے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا چھ اگست کی تاریخ پر بھی شکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا تو اس کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ شکیل کو پولیس نے دوران ضمانت حراست میں لیا ہوا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کے خلاف اغواء کی درخواست دیں تو ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا مگر شکیل کی طرف سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس کے خلاف درخواست نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے عدالت نے شکیل کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی پہلے سے پولیس کی حراست میں سامیہ کے والد شاہد کی بھی پولیس نے گرفتاری ڈال کر دونوں ملزمان شکیل اور شاہد کو ریمانڈ کے لیے سول جج مہرین سیاب عباسی کی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے ابتدائی تفتیش کی تو مرکزی ملزم شکیل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان دیا کہ سامیہ میری بیوی تھی میں نے اسے طلاق نہیں دی تھی لیکن اس کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا میں اسے منع کرتا تھا مگر وہ منع نہیں ہو رہی تھی تو میں غیرت میں آکر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :