صدر مملکت اور آرمی چیف کا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان

اتوار 14 اگست 2016 12:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) صدر مملکت اور آرمی چیف کا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان کر دیا ہے طورخم بارڈر پر شہید ہونے والے میجر علی جواد کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لئے ملٹری ایوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان کر دیا ہے آرمی چیف کی جانب سے 231 افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

4 افسران کو ستارہ بسالت ، 19 افسران کے لئے ہلال امتیاز ، 85 کے لئے ستارہ امتیاز اور 112 کے لئے تغمہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلال امتیاز پانے والوں میں سید قیصر عباس شاہ ، میجر جنرل طارق قدوس ، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر ، میجر جنرل محمود الزمان خان ، میجر جنرل ظفرالحق ، میجر جنرل شاہد محمود ، میجر جنرل مقبول احمد ، ایئرایڈمرل محمد امجد خان نیازی ، ایئروائس مارشل ارشد ، ایئرایڈمرل آصف خالق ، ایئرمارشل مجاہد انور خان اور لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :