مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 13 اگست 2016 10:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1339ڈالر کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 52950،دس گرام سونے کی قیمت 129روپے کمی سے45385روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے740روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔