سیالکوٹ ، بچے اغواء کرنے والے گینگ کے 6ارکان گرفتار،4بچے بر آمد،وین قبضہ میں لے لی

ہفتہ 13 اگست 2016 10:26

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء) سیالکوٹ سے بچے اغواء کرنے والے گینگ کے 6ارکان گرفتار چا ربچے بر آمد کر کے وین قبضہ میں لے لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے سیالکوٹ میں بچے اغواء کر نے والا گر وہ سرگرم عمل تھا۔ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خان نے ان وارداتوں کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے پولیس کو خصو صی ٹاسک دیا تھا ۔

جس پر سیالکوٹ پولیس نے بڑی کو شش کے بعد اغواء کاروں کے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4بچے بر آمد کر لئے ہیں۔عوام نے اغواء کاروں کی ایک وین کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پولیس نے بردہ فروشوں کی وین قبضہ میں لے لی ہے۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔ایک دوسری خبر کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقے سے تین روز قبل گھر سے لا پتہ ہونے والا 15سالہ عبدالوہاب لا ہور داتا دربار سے مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عبدالواہاب گھر والوں سے نا راض ہو کر لا ہور چلا گیا تھا جو کہ داتا دربار سے مل گیا ہے۔دریں اثناء پکا گڑھا کے قریب اسلام نگر میں ایک زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل کی چھت سے اچانک گر کر خو شہاب کا رہا ئشی ایک 28سالہ مزدور محمد عمران مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا مزدور محمدفخر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کیلئے علامہ اقبال سول ہسپتال سیالکوٹ داخل کروا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مزدوروں کا تعلق خو شہاب سے تھا اور محنت مزدوری کرنے کیلئے سیالکوٹ میں رہ رہے تھے۔