روسی صدر پوٹن نے کریملن کے چیف آف سٹاف کو برطرف کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 10:54

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے کریملن میں طویل عرصے سے خدمات انجام دیتے چلے آ رہے چیف آف سٹاف سیرگے ایوانوف کو برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایوانوف کو اب ماحول اور ٹرانسپورٹ کے چیف آف سٹاف کا خصوصی مندوب بنا دیا گیا ہے۔ ایوانوف سیکرٹ سروس میں رہنے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں اور 2011ء کیاوآخر سے کریملن کی انتظامیہ کے سربراہ چلے آ رہے تھے۔ ایوانوف کی جگہ انتون وائینو کو نیا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ پوٹن کا کہنا ہے کہ ایوانوف نے خود ایک اور عہدے کی خواہش ظاہر کی تھی۔