برونڈی میں حکومت مخالفین پر تشدد اور جنسی حملوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی ماہرین

ہفتہ 13 اگست 2016 10:50

برونڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء )اقوام متحد کی کمیٹی برائے انسداد اذیت رسانی کا کہنا ہے کہ افریقی ملک برونڈی میں حکومت کے ناقدین کے خلاف تشدد اور جنسی حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ماہرین کے مطابق اعلیٰ سینیئر حکومتی عہدیدار نسلی بنیادوں پر نسل کشی کو ہوا دینے والے بیانات دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ٹھوس اطلاعات موجود ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ برونڈی میں تشدد، عقوبت رسانی اور جنسی حملوں کے درپردہ سیاسی محرکات ہیں۔