نیب گمنام درخواست پر انکوائری کررہاہے مجھے کسی نے طلب نہیں کیا،سید افتخار الحسن شاہ

نیب حکام جب بھی طلب کریں گے حاضر ہوجاؤں گا ،ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 12 اگست 2016 10:16

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء)نیب ایک گمنام درخواست پر انکوائری کررہاہے ابھی تک مجھے کسی نے طلب نہیں کیا نیب حکام جب بھی طلب کریں گے حاضر ہوجاؤں گا ۔ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 113سید افتخارالحسن شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ نیب خوشی سے میرے خلاف کاروائی کرے میرے مخالفین اندرون وبیرون ملک جس غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کررہے ہیں وہ بیشک قبضہ میں لے لے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایک معروف مذہبی گھرانے سے تعلق ہے اور میں گدی نشین ہوں میری سیاست کا مقصد صرف خدمت ہے کرپشن نہیں یہی وجہ ہے کہ ہر بار ان کے ووٹوں سے منتخب ہوتا ہوں میرا دامن صاف ہے اس لئے مجھے کوئی ڈر نہیں ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :