ملک میں ایک دوسرے پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے،عاصمہ جہانگیر

محمود خان اچکزئی پرمقدمہ کریں ملک کے وکلاء ان کا دفاع کریں گے سانحہ کوئٹہ ہمارے لئے انتہائی دردناک سانحہ ہوا وکلاء سب سے زیادہ محب وطن ہیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 10:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک دوسرے پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے محمود خان اچکزئی پرمقدمہ کریں ملک کے وکلاء ان کا دفاع کریں گے سانحہ کوئٹہ ہمارے لئے انتہائی دردناک سانحہ ہوا وکلاء سب سے زیادہ محب وطن ہیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ملک سب کو عزیز ہے لیکن اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ایک دوسرے پر الزام لگانے سے ملک میں نہ امن وامان قائم ہوگا اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں جب ملک کی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ہم پر غداری اور دیگر القابات لگائے جاتے ہیں یہاں ہر کوئی محب وطن ہے غداری کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں محمود خان اچکزئی پر جو بھی مقدمہ کرے گا وکلاء ان کا دفاع کریں گے وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں وکلاء سب سے زیادہ محب وطن ہیں اور کسی سے بھی محب الوطنی کا سرٹیٰفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں سچ بولنے سے ملک میں ترقی آئے گی اب وہ وقت نہیں رہا ہم ایک دوسرے پر الزام لگا اپنے آپ کو حالات سے بری الذمہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومت شہید ہونے والے وکلاء بچوں کے تعلیمی اخراجات اور متاثرہ خاندانوں کو فوری طورپر معاوضہ ادا کرے معاوضے سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی تو نہیں ہوگی البتہ جن وکلاء نے ملک اور صوبے کے لئے قربانیاں دی ہیں ان کے بچوں کے مستقبل کیلئے ایک بہترین ذریعہ بنے گاانہوں نے کہا کہ وکلاء نے ماضی میں بھی ملک میں آئین ‘ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریکیں چلائی تھیں اب بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :