شامی ڈاکٹروں کی صدر اوباما سے مدد کی درخواست

جمعہ 12 اگست 2016 10:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء)شامی شہر حلب میں آخری بچ جانے والے ڈاکٹروں نے امریکی صدر براک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ وہاں پھنسے ہوئے ڈھائی لاکھ شہریوں کی مدد کریں۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق29 ڈاکٹروں نے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر ہسپتالوں پر ایسے ہی حملے ہوتے رہے تو ایک ماہ کے دوران یہاں کوئی نہیں بچے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ وہ حلب کو نو فلائی زون قرار دیں تاکہ وہاں ہونے والے فضائی حملے رک سکیں۔دریں اثنا روس نے کہا ہے کہ اس کی فورسز جمعرات سے ہر روز تین گھنٹے کے لیے فائر بندی کیا کریں گی تاکہ حلب تک امداد پہنچ سکے۔تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لاکھوں ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے لیے تین گھنٹوں کی فائر بندی ناکافی ہے اور اسے بڑھا کر 48 گھنٹے کیا جائے۔حالیہ دنوں کے دوران باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان حلب میں جاری لڑائی میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :