اسلام آباد مارگلہ سٹیشن سے آزادی ٹرین کا آغاز

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے افتتاح کیا،آزادی ٹرین ملک کے 50 شہروں کے 28 ریلوے سٹیشن پر جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پشاور ۔ 23 اگست کو ملتان ، 27 اگست کو سکھر اور 22 ستمبر کو کراچی پہنچے گی

جمعہ 12 اگست 2016 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) اسلام آباد مارگلہ سٹیشن سے آزادی ٹرین کا آغاز ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے افتتاح کیا ۔ آزادی ٹرین پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے آزادی ٹرین ملک کے 50 شہروں کے 28 ریلوے سٹیشن پر جائے گی۔ ٹرین پہلے مرحلے میں پشاور جائے گی ۔

23 اگست کو ملتان ، 27 اگست کو سکھر اور 22 ستمبر کو کراچی پہنچے گی ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے آزادی ٹرین کا آغاز آزادی ٹرین کا افتتاح وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کیا ۔ وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی آزادی ٹرین پورے ملک کا چکر لگائے گی آزادی ٹرین پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے آزادی ٹرین ملک کے 50 شہروں میں 28 ریلوے اسٹیشن پر جائے گی۔

(جاری ہے)

آزادی ٹرین ایک ماہ میں ملک کا چکر لگائے گی آزادی ٹرین پہلے مرحلے میں پشاور جائے گی آزادی ٹرین میں 14فلوٹس شامل ہیں آزادی ٹرین 23 اگست کو ملتان ، 27 اگست کو سکھر اور سب سے آخر میں 22 ستمبر کو کراچی جائے گی ۔ آزادی ٹرین میں درگاہ حضرت بارمراں کے مزار کو بھی دکھایا گیا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق وزیر اعظم اور پوری قوم کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ٹرین عوام کو پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گی ٹرین میں پاکستان کے ماضی ، حال اور مستقبل آزادی ٹرین ملی یکجہتی اور اتحاد کی علامت ہے۔

آزادی ٹرین سے نوجوان پاکستان کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کرے گی ۔ ٹرین میں پاکستان کی خوشحالی اور روشن مستقبل کو نمایاں کیا گیا ہے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ٹرین سے پاکستان مزید ترقی اور کامیابیوں کی طرف گامزن ہو گا آزادی ٹرین سے پاکستان کی خوشحالی اور روشن مستقبل کا آغاز ہے ۔