کراچی ،حیدرآباد موٹروے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا،حکومت

موٹروے وے چھ رویہ ہوگی جو ایف ڈبلیو او بنا رہی ہے ،23 سال تک اس کی مرذمت کی ذمہ داری اسی پر ہوگی ،ستمبر میں ارکان پارلیمنٹ معائنہ کر سکتے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس پر آفتاب شیخ کا اظہار خیال

جمعہ 12 اگست 2016 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) حکومت نے یقین دلایا ہے کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے مقررہ مدت میں مکمل ہو گا ۔یہ موٹر وے سندھ کی عوام کے لئے وزیر اعظم کا تحفہ ہے ۔ وزیر آفتاب شیخ نے کہا کہ حیدر آباد کراچی موٹر وے کی لمبائی 126 کلومیٹر ہے وزیر اعظم نے ملک میں موٹر وے بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے اس فیصلے کی روشنی میں کراچی حیدر آباد موٹر وے چھ رویہ بنائی جائے گی ۔

پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالستار بچانی نے کہا کہ حکومت یہ موٹر وے چار رویہ بنا رہی ہے سڑک تعمیر سے قبل خراب ہو چکی ہے ٹریک چھ گھنٹے تک جام رہتی ہے اس کا حکومت بندوبست کرے ۔ وزیر پارلیمانی آفتاب شیخ نے کہاکہ یہ موٹر وے ایف ڈبلیو او بنا رہی ہے ۔ 23 سال تک اس کی مرمت کی ذمہ داری بھی اس ادارہ کی ہے ستمبر کے مہینے میں ارکان پارلیمنٹ جا کر سڑک کا معائنہ کریں حکومت اس دورے کے اہتمام کرے گی ۔

(جاری ہے)

رمیش لال نے کہا کہ 23 سال کے لئے یہ سڑک ایف ڈبلیو کو دی گئی ہے اب حیدر آباد سے کراچی تک جانے کے لئے چھ گھنٹے لگتے ہیں جبکہ عوام سے ٹول ٹیکس کی مد میں بھاری ٹیکس وصول کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس کم کیا جائے ۔شیخ آفتاب نے کہا کہ جب یہ موٹر وے مکمل ہو جائے گی تو عوام کو معلوم ہو گاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کے عوام کو یہ سڑک ایک تحفہ ہے ۔

مہرین راق بھٹہ نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے کو سپر ہائی ویز کو الگ کیا جائے موٹر وے پر تعمیراتی کام غیر معیاری ہے کام کی جانچ پڑتال کی جائے ۔موٹر وے کے ڈیزائن کی وجہ سے کافی حادثات ہو چکے ہیں شیخ آفتاب نے کہا کہ موٹر وے کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی دونوں اطراف میں بنا رہے ہیں اگر کام غیر معیاری ہو رہا ہے تو قائمہ کمیٹی کام کے معیار کا جائزہ لے ۔ نواب وسان نے کہا کہ شیخ آفتاب غیر اختیاراتی وزیر ہیں ان کی گھر میں کوئی نہیں سنتا یہ کیسے سڑک کا معیار بہتر کیسے بنائیں گے جس پر شیخ آفتاب نے برا منایا اور کہا کہ اگر میری گھر میں کوئی نہیں سنتا تو میں جواب کیسے دے رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :