آئی جی پنجاب کا معصوم شہریوں پر بچوں کے اغواء کے الزام اور بغیر کسی ثبوت کے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کا نوٹس

جمعرات 11 اگست 2016 10:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء) صوبے بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران معصوم شہریوں پر بچوں کے اغواء کے الزام لگانے اور بغیر کسی ثبوت کے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایسی تمام کارروائیوں کا سخت نوٹس لیں اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں۔

(جاری ہے)

ہدایات کے مطابق، فیلڈ افسران کومزید کہا گیا ہے کہ وہ ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو اپنے ذاتی عناد ، پرانی دشمنیوں اور خاندانی جھگڑوں کی آڑ میں شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان تمام کیسز میں تشدد کا شکار ہونے والے شہری بالکل بے گناہ ثابت ہو رہے ہیں۔ فیلڈ افسران کو یہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں عوامی نمائندوں اور سوسائٹی کے دیگر اکابرین کے ساتھ رابطوں کو بڑھائیں تا کہ عوام کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لینے اور لوگوں کی طرف سے پر تشددکارروائیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :