امریکی اسپیشل فورسز لیبیا میں براہ راست لڑائی میں شریک

جمعرات 11 اگست 2016 10:59

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء )امریکا کی اسپیشل آپریشن فورسز لیبیا میں داعش کے خلاف لڑائی میں پہلی مرتبہ براہِ راست مدد دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے 'واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق سرت میں لیبیا کے دستے اس شدت پسند ملیشیا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور امریکا کے اسپیشل آپریشن دستے پہلی بار اْنہیں براہِ راست مدد فراہم کر رہے ہیں۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ امریکی کمانڈو سرت کے مضافات میں قائم کیے گئے ایک جوائنٹ آپریشنز سینٹر میں رہتے ہوئے سرگرمِ عمل ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے 'واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کی تفصیلات پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔