ٹرمپ دنیا کے لیے خطرناک ہیں، جرمن وزیر خارجہ

جمعرات 11 اگست 2016 10:58

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء )جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متنازعہ بیانات یہ ثابت کرتے ہیں کہ اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو دنیا کو تحفظات ہونے چاہییں۔

(جاری ہے)

یہ بات جرمن وزیر خارجہ کی ایک ترجمان کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ جرمن چانسلر کہہ چکی ہیں کہ وہ امریکی انتخابات پر کوئی بیان نہیں دیں گی تاہم اشٹائن مائر اس حوالے سے لاتعلق نہیں ہیں۔ خاتون ترجمان کے مطابق جرمن وزیر خارجہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات ضروری ہے کہ ٹرمپ کی بدولت پیدا ہونے والے خطرات کی جانب توجہ مرکوز کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :