حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،نوازشریف

اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کو ہضم نہیں ہورہا ہے ، انٹیلی جنس ادارے دن رات محنت کرکے دہشتگردی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں سینکڑوں منصوبوں کوناکام بنا کر جانوں کی قربانی دی گئی ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ہر قیمت پر مکمل کیاجائے گا دشمن کیخلاف ہمارا متحد ہونا بہت ضروری ہے،ہمارا اعتماد ان کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے،وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان

جمعرات 11 اگست 2016 11:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے ، انٹیلی جنس ادارے دن رات محنت کرکے دہشتگردی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں ، سینکڑوں منصوبوں کوناکام بنا کر جانوں کی قربانی دی گئی ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ہر قیمت پر مکمل کیاجائے گا حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں ۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انتہائی غمزدہ کیفیت میں مبتلا ہوں کوئٹہ میں دہشتگردی کے سانحہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے مگر ہر واقعہ ہمارے ا رادے کو تقویت دیتا ہے گمراہ عناصر جس نظریے ہوتے ہیں یہ وہی نظریہ ہے جس نے بے نظیر بھٹو کو شہید کیا ، صفورا گولڈ میں حملہ کیا پشاور چرچ پر حملہ کیا یہ وہی نظریہ ہے جو ہماری عدلیہ سمیت دیگر اداروں کا دشمن ہے پشاور آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا ہمیں اس نظریے کو شکست دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء سمیت دیگر لوگوں کومنصوبہ بندی کے تحت شہید کیا گیا یہ ذہن پاکستان میں امن وامان ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بنائے جانے والے منصوبے دنیا کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارا متحد ہونا بہت ضروری ہے ہمارا اعتماد ان کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے سخت اقدامات کرنے کے حق بجانب ہیں وہ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں پاکستان کو پریس اور مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ہر قیمت پر مکمل کیاجائے گا پاکستان کی انٹیلی جنس کے ادارے دشمنوں کے گھناؤنے اداروں کوناکام بنانے میں مصروف ہیں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لوگ قربانیاں دے کر سینکڑوں منصوبوں کوناکام بنایا ہے تمام لوگ ان کا ٹارگٹ میں آج کا پاکستان گزشتہ سال کے پاکستان سے کئی زیادہ محفوظ اور پرامن ہے پاکستان کی حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشگردی کیخلاف متحد ہیں