تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو خط ، ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اور پولنگ اسٹاف سرکاری انتظامیہ سے نہ لینے کا مطالبہ

بدھ 10 اگست 2016 10:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اور پولنگ اسٹاف سرکاری انتظامیہ سے نہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں الیکشن کمیشن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ آئندہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی نشستوں پر جو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور سلسلہ میں ملک بھر میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی کی جائے جسکی ایک عمدہ مثال این اے 154 اور این اے 122 اور دیگر بھی ہیں۔خط میں یہ کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے آر اوز اور ڈی آر اوز صوبائی یا وفاقی حکومت کے انتظامی افسران کو نہ لگایا جائے بلکہ اس کام کے لئے الیکشن کمیشن اپنے اسٹاف سے یہ ذمہ داریاں انجام دلوائے۔انکا مطالبہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو پریزائیڈنگ افسران پنجاب حکومت سے نہ لئے جائیں