عمران خان کا سول ہسپتال میں خودکش حملے میں وکلاء کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر، واقعہ کی شدید مذمت

حکومت اور ادارے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ہم اکھٹے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر انسانیت کے دشمنون کو عبرت کا نشان بنائیں، فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقعہ ہوئی ہے اب مارشل لاء کا وقت گزر چکا ہے ہم نے ایسے اقدامات اٹھانے جس سے جمہوریت مضبوط اور ملک آگے برھیں ہم بلوچستان کے وکلاء اور شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی خودکش حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 10:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے سول ہسپتال میں خودکش حملے میں وکلاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کر کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں کیونکہ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور ہم اکھٹے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر انسانیت کے دشمنون کو عبرت کا نشان بنائیں فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقعہ ہوئی ہے پاناما لیکس کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں ٹی اوآرز پر متحد ہیں انہیں ٹی او آرز پر میرا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا بلا تفریق احتساب کیا جائے اب مارشل لاء کا وقت گزر چکا ہے ہم نے ایسے اقدامات اٹھانے جس سے جمہوریت مضبوط اور ملک آگے برھیں ہم بلوچستان کے وکلاء اور شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ کوئٹہ کے دوران سول سنڈیمن ہسپتال میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند، حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی ،چوہدری شبیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم متحد ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم کا عزم مضبوط ہے کہ اس دہشتگردی کو ختم کر نا ہے اس لئے جو بھی سیاسی اختلافات ہیں وہ اس واقعہ پر ختم ہے میں کسی کو موردالزام نہیں ٹھہراتا کیونکہ اس وقت واقعہ نے پوری قوم کو غمزدہ اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے اس لئے اس واقعہ کے پیچھے جو بھی عناصر ہے ہم نے آخر تک ان کے پیچھے جانا ہے کیونکہ یہ لوگ انسانیت ہمارے ملک ، دین کے دشمن ہے اور ہمارا یہی پیغام ہے کہ ہم بلوچستان کے وکلاء اور عوام کے اس غم میں برابر اوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پوری قوم شہداء کے متاثرین کے ساتھ ہیں بلوچستان اور کوئٹہ میں فورسز نے جو کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ہم سب نے متحد ہو کر اپنے دشمنوں کو شکست دینی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق 91 افراد شہید ہوئے ہم ان کے اہل خانہ، عزیز واقارب اور رشتہ داروں کے اس غم میں برابر شریک ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اپنے صوبے اور عوام کی نمائندگی کیلئے میرے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس سسٹم کو مضبوط اور طاقتور بنایا ہے کیونکہ پاک فوج کی جانب سے جو دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے کو ششیں کی گئی وہ قابل تحسین ہے لیکن پولیس کو مضبوط کر کے انٹیلی جنس کے شعبے کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے کیونکہ تھانوں کو مضبوط کر کے انٹیلی جنس کے ذریعے مسائل کو حل کیاجا سکتا ہے پولیس مضبوط ہو گی تو سیکورٹی بھی بہتر ہو گی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام اختیارات ایک غیر جانبدار شخص کو پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد رکھنے کیلئے دیئے ہیں پاک فوج کی کا رروائیوں سے دہشتگردی میں کمی واقعہ ہوئی اور پولیس کو پروفیشنل ہو کر فرائض کی سرانجام دہی میں اپنا کردار ادا کر نا چا ہئے ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ تا حال مذکورہ دھماکے کی میرے پاس مکمل معلومات نہیں اور نہ ہی میں کسی پر الزام لگا نا چا ہتا ہوں اس کے پیچھے کونسے محرکات اور عوامل تھے ایک ا ور سوا ل کے جواب میں انہیں نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے اندر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تحریک شروع کی تھی اس کے علاوہ انتخابی مراحل کو بہتر اور مضبوط بنا نے کیلئے4 حلقوں سے جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا تھا تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں اور جمہوریت مضبوط ہو اور ملک خوشحال اور پیسہ عوام تک جائے اس وقت پاناما پیپرز کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مطالبے پر تمام اپوزیشن اور پارلیمنٹ کی منتخب جماعتیں ٹی او آرز پر متفق ہے کہ وزیراعظم اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں گزشتہ چار ماہ سے یہ معاملہ لٹکا ہوا ہے اگر اس کی تحقیقات ہوتی ہے تو اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور ہم جمہوریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ انٹیلی جنس معلومات پر اقدامات اٹھائے جائے اور تمام جماعتوں نے پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کیلئے ٹی او آڑز پر دستخط کئے ہیں کیونکہ مغربی ممالک نے800 سال قبل جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی تھی تاکہ بادشاہ کو قانون کے تابع لایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی او آرز کا مقصد بھی صاف اور شفاف احتساب اور وزیراعظم کو پارلیمنٹ اور قانون کے تابع لا کر جوابدی بنانا ہے اگر چہ چار ماہ سے وہ اپنے آپ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کر رہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پر عملدرآمد کرکے دہشتگردی کا قلع قمع اور جمہوریت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور مارشل لاء کا دور گزر چکا ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ ٹی او آرز کے مطابق میرا اور وزیراعظم کا شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے اور قانون کی نظر میں تمام برابر ہے کوئی بڑا ور چھوٹا نہیں ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے حوالے سے پارلیمنٹ کی تمام اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی اور احتساب کیلئے متحد ہے اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں پی ٹی آئی کے سربراہ کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر آمد کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سمیت دیگر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا عمران خان نے سول سنڈیمن ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال جا کر خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔