کوئٹہ ،سول ہسپتال خودکش حملے میں زخمی 29 افراد کو پاک فوج نے C-130 طیارے کے ذریعے علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا

منگل 9 اگست 2016 10:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء )سول ہسپتال میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے 29 افراد کو پاک فوج کی جانب سے C130 خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سول سنڈیمن ہسپتال میں خودکش حملے میں زخمیوں میں سے شدید زخمیوں جن میں نجیب الدین، مجیب،معشوق علی، نصیب اللہ،پروین بی بی، محمد عباس، عبدالولی،امین اللہ، راجیش ولی، دوست محمد، مسعود خان، اسد سعید، عبدالرؤف،امام بخش، عطاء الرحمان، غلام سرور،آغا ظاہر شاہ، اربا ب طاہر قاضی، بابر جدون،مظہر علی،نوید کامرانی، سلیم قاضی،صورت خان ، اکرام اللہ قاضی، مظفر ، محمددین، فیض اللہ ، محمد سعیداور عبدالستار کو شدید تشویشناک حالات میں پاک فوج کی جانب سے C130 طیارے کے ذریعے مزید علاج کیلئے کراچی میں آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ زخمیوں کا بہتر طور پر علاج معالجہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :