راولپنڈی،خواتین اور بچیوں پر خنجر سے حملہ کر کے زخمی کرنے والا پراسرار شخص پولیس کے لئے معمہ بن گیا

منگل 9 اگست 2016 10:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء)تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات کے وقت خواتین اور بچیوں پر خنجر سے حملہ کر کے زخمی کرنے والا پراسرار شخص راولپنڈی پولیس کے لئے معمہ بن گیامورگاہ پولیس گزشتہ 3ماہ سے زائد عرصہ سے تھانہ مورگاہ کے علاقے کوٹھہ کلاں اور ملحقہ علاقوں میں مختلف واقعات میں 18سے زائد خواتین اور بچیوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو تاحال گرفتار کرنے کی بجائے مقدمات کے اندراج سے بھی ہچکچانے لگی مقامی پولیس کی ناکامی کے بعدپیر کی رات ایس پی پوٹھوہار کی نگرانی میں رات گئے تک جاری رہنے والا سرچ آپریشن میں پولیس کی 3ریزرویں طلب کر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا واقعات کے مطابق مورگاہ کے علاقے کوٹھہ کلاں میں پراسرار شخص رات کے پہلے پہر خواتین ، نوجوان لڑکیوں اور کم سن بچیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیتا ہے خنجر حملوں کے تسلسل میں مذکورہ شخص نے ایک روز قبل فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی 2نرسوں کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا جن میں سے انعم نامی نرس جاں بحق اور ارم نامی نرس زخمی ہو گئی اسی روزٍ23سالہ ثمر رزاق پر بھی خنجر سے حملہ کرنے کے علاوہ گزشتہ ہفتے 10سالہ نور فاطمہ بھی خنجر حملے میں زخمی ہو گئی جو تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے مذکورہ شخص کی موجودگی میں کوٹھہ کلاں اور گردونواح میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جبکہ اہلیان علاقہ نے اپنی حفاظت آپ کے تحت کمر کس لی پولیس کے مطابق یہ کوئی جنونی ملزم ہے جو گزشتہ 3ماہ سے علاقے میں ایسی وارداتیں کر رہا ہے اور بیشتر وارداتیں نماز مغرب اور عشا کے درمیان ہوتی ہیں یہ ملزم خا ص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں سفید کپڑوں میں ملبوث اہلکار بھی علاقے میں تعینات کئے گئے ہیں لیکن تاحال اس کا سرغ نہیں مل سکا اہلیان علاقہ کے مطابق 3ماہ سے تسلسل کے ساتھ ایسے واقعات سے اہلیان علاقہ نہ صرف شدید خواف و ہراس میں مبتلا ہیں بلکہ گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ پولیس ادھر ایس ایچ او تھانہ مورگاہ ملک کوثر کے مطابق اس حوالے سے ہمیں جو درخواست موصول ہوتی ہے ہم اس پر مقدمہ درج کرتے ہیں لیکن بیشتر افراد مقدمہ درج ہی نہیں کروانا چاہتے تاہم جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :