اسلام آباد،انڈین ہائی کمشنر اور چیف فیڈرل لینڈ کمشنر کی گاڑیوں میں ٹکر،گاڑیوں میں سوارتمام افراد محفوظ رہے

منگل 9 اگست 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء) تھانہ کوہسار کے علاقہ میں میریٹ ہوٹل کے قریب ایوب چوک اشارہ پر انڈین ہائی کمشنر اور چیف فیڈرل لینڈ کمشنر میاں خالد کی گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔دونوں گاڑیوں میں سوار افراد محفوظ رہے، تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او رخسار مہدی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اعلیٰ حکام کی مداخلت سے معاملہ حل کرلیا گیا اور گاڑیوں کو فوری طورپر جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میریٹ ہوٹل کے قریب ایوب چوک میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب چیف فیڈرل لینڈ کمشنر کی سرکاری گاڑی نمبر 626 آئی ڈی این اسلام آباد کو انڈین ہائی کمشنر کی گاڑی نمبر 108 کیو ایل اسلام آباد نے ایوب چوک اشارہ سے تیزی سے گزرتے ہوئے ٹکرماردی، پولیس حکام کے مطابق فیڈرل چیف ان کمشنر کی گاڑی کو ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا، تاہم بھارتی ہائی کمشنر اور چیف کمشنر اسلام آباد کی گاڑیوں میں تمام لوگ محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :